اشاعت کے باوقار 30 سال

مہاجر کارڈ کا مخالف، پاکستانیت کے لئے آواز بلند کر رہا ہوں

مہاجر کارڈ کا مخالف، پاکستانیت کے لئے آواز بلند کر رہا ہوں

لندن: سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ مہاجر کارڈ کا مخالف، پاکستانیت کے لئے آواز بلند کر رہا ہوں سیاسی خلفشاری کا باغور جائزہ لے رہا ہوں، جلد پاکستان آ کر جماعت کے لئے کام کروں گا۔ گزشتہ روز آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی سایسی صورتحال غیر مستحکم ہے۔ پاکستانی سیاست میں خلفشار ہے تمام تر صورتحال کا جائزہ لے رہا ہوں، امید کرتا ہوں پاکستان کی صورتحال جلد بہتر ہو گی اور ملک میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ مہاجر کارڈ کا مخالف ہوں، پاکستانیت کے لئے آواز اٹھا رہا ہوں پاکستان کی 23 سیاسی جماعتوں نے مجھے عوامی اتحاد کا چیئرمین بنایا ہے مسلم لیگ (ن) کو پنجاب میں شکست دینے کے لئے یہ اچھا آغاز ہے۔ پاکستان ضرور جاؤں گا اور اپنی جماعت کے لئے کام کروں گا۔

loading...