اشاعت کے باوقار 30 سال

بھکارن نے مندر کو لاکھوں روپے عطیہ کر دیے

بھکارن نے مندر کو لاکھوں روپے عطیہ کر دیے

میسور: بھارت میں 85 سالہ معمر بھکاری خاتون نے مندر کو ڈھائی لاکھ روپے کا عطیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھ سے زیادہ مندر کو اس پیسے کی ضرورت ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی ریاست میسور میں 85 سالہ ضعیف بھکاری خاتون سیتا لکشمی نے وونٹی کوپال کے مندر پر اسنا انجانیاسوامی کی تعمیر و ترقی کے لئے ڈھائی لاکھ روپے عطیہ کر دیے۔ 85 سالہ بھکاری خاتون کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ میرے لئے خدا ہی کافی ہے اور مجھ سے زیادہ مندر کو اس پیسے کی ضرورت ہے، اس مندر کی انتظامیہ نے میرا بہت خیال رکھا ہے، اگر میں یہ رقم اپنے پاس رکھتی تو یہ چوری بھی ہو سکتی تھی اس لئے میں نے اس رقم کو مندر کو عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ سیتا لکشمی اپنے بھائی کے گھر میں رہتی تھی، بڑھاپے کی وجہ سے وہ کام کاج کرنے کے قابل نہیں رہیں اور اپنے خاندان پر بوجھ بننے کے خوف سے مندر کی دہلیز پر بیٹھ گئیں جہاں یاتریوں سے بھیک مانگنے لگیں۔ ہندوؤں کے مذہبی تہوار پر معمر بھکاری خاتون نے بھیک میں جمع کردہ ڈھائی لاکھ روپے کی خطیر رقم مندر انتظامیہ کو عطیہ کر دی۔ مندر کے ٹرسٹی کا کہنا ہے کہ لکشمی دیگر بھکاریوں سے بہت مختلف ہیں انھوں نے کبھی خود سے پیسے نہیں مانگے اور جو کچھ انہیں ملتا، وہ تمام انھوں نے مندر کی تعمیر اور یاتریوں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے عطیہ کر دیا جو ایک غیر معمولی واقعہ ہے۔

loading...