اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

صدام حسین کو گرفتار کر لیا گیا

ایشوریہ رائے صحافیوں پر برس کر رو پڑیں

ایشوریہ رائے صحافیوں پر برس کر رو پڑیں

ممبئی: سابق مس ورلڈ ایشوریہ رائے تقریب کے دوران میڈیا نمائندوں کی بدتمیزی پر برس پڑیں، بعد ازاں بدنظمی دیکھ کر ان کی آنکھوں میں آنسو بھی آ گئے جس کے بعد وہ اپنی ماں اور بیٹی کے ساتھ تقریب سے چلی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ ایشوریہ رائے کو ممبئی کے سبربن ہسپتال میں بچوں کے لئے منعقدہ ایک تقریب میں مدعو کیا گیا تھا جس میں وہ اپنی والدہ اور بیٹی ارادھیا کے ساتھ شریک تھیں۔ اس موقع پر ایشوریہ نے بچوں سے ملاقات کی اور خوشگوار انداز میں ان سے بات چیت کرتی رہیں۔ اسی دوران فوٹوگرافرز نے ایشوریہ رائے اور خاص طور پر ان کی بیٹی ارادھیا کی تصاویر اتارنے کی کوشش کی تو اس میں دھکم پیل شروع ہو گئی۔ میڈیا کے نمائندے اور تقریب کے منتظمین کے درمیان اسی حوالے سے تلخ کلامی شروع ہوئی تو کانوں پڑی آواز سنائی نہیں دے رہی تھی۔ اس موقع پر ایشوریہ رائے بلند آواز میں میڈیا نمائندوں کو پرسکون ہونے کی اپیل کرتی رہیں اور جب وہ خاموش نہ ہوئے تو بے بسی کے عالم میں ایشوریہ کی آنکھوں میں آنسو آ گئے، جس کے بعد وہ اپنی والدہ اور بیٹی کے ساتھ تقریب سے چلی گئیں۔

loading...