اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

صدام حسین کو گرفتار کر لیا گیا

موقع ملا تو شاہد کپور کو قتل کر دوں گی

موقع ملا تو شاہد کپور کو قتل کر دوں گی

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے اپنے قریبی دوست اور ساتھی اداکار رنویر سنگھ کو ٹھکرا کر بالی ووڈ کے نامور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی سے شادی اور اداکار شاہد کپور کو قتل کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ بالی ووڈ میں کئی ایسے اداکار ہیں جن کی شادی بھارت کا قومی مسئلہ بنا ہوا ہے جن میں سرفہرست بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان، ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا وغیرہ شامل ہیں۔ سلمان خان تو 50 سال سے زائد عمر ہونے کے بعد بھی فی الحال شادی کے موڈ میں نظر نہیں آ رہے تاہم دپیکا پڈوکون نے شادی کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے۔ ایک شو کے دوران سلمان خان اور دپیکا پڈوکون کا آمنا سامنا ہو گیا، سلمان نے دپیکا سے پوچھا اگر آپ کو ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی، رنویر سنگھ اور شاہد کپور میں سے کسی کو قتل کرنے، شادی کرنے اور کسی کے ساتھ گھومنے جانے کا موقع ملے تو آپ کسے منتخب کریں گی جس کے جواب میں دپیکا نے کہا کہ وہ ’پدماوتی‘کے ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی سے شادی کرنا چاہیں گی، اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ گھومنے جانا چاہیں گی جبکہ شاہد کپور اپنی اہلیہ میرا راجپوت کے ساتھ خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں لہٰذا موقع ملا تو وہ شاہد کپور کو قتل کرنا چاہیں گی۔

loading...