اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

صدام حسین کو گرفتار کر لیا گیا

جانوروں کے بھی شناختی کارڈ بنائے جائیں گے

جانوروں کے بھی شناختی کارڈ بنائے جائیں گے

کراچی: سندھ حکومت کے محکمہ لائیو اسٹاک نے انوکھا بل تیار کر لیا۔ پاکستان میں انسانوں کے بعد اب جانوروں کے بھی شناختی کارڈ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان کی انتظامی تاریخ کا منفرد قانون بنانے کی تیاری جاری ہے۔ جانوروں کے لئے بھی نادرا کی طرز کا ادارہ بنایا جائے گا جس کے ذریعے انہیں شناختی کارڈ، ویزا اور پاسپورٹ بھی دیے جائیں گے۔ سندھ حکومت کے محکمہ لائیو اسٹاک نے انوکھا بل تیار کیا ہے جس کے تحت سندھ لائیو اسٹاک رجسٹریشن اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ جانوروں کا سینٹرل ڈیٹا بیس بنایا جائے گا، ان کی نقل و حرکت اور پیدائش و انتقال کے بارے میں لائیو اسٹاک اتھارٹی کو آگاہ کرنا ہو گا اور دستاویز لینا ہو گی، کمپیوٹرائزڈ ڈیٹا بیس میں جانوروں کی پیدائش و اموات کا اندراج ہو گا۔ ہر جانور کو مخصوص شناختی کوڈ جاری کیا جائے گا اور انہیں ذبح خانوں میں لانے پر اتھارٹی کو اطلاع دینا لازمی ہو گی۔ لائیو اسٹاک اتھارٹی جانوروں کی ویلفئیر اور نیوٹریشن پر کام کرے گی جب کہ قصابوں کی تربیت اور ان کی رجسٹریشن ہو گا۔

loading...