اشاعت کے باوقار 30 سال

تربت میں فورسز کا آپریشن، 18 مغوی بازیاب

تربت میں فورسز کا آپریشن، 18 مغوی بازیاب

تربت: بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے رودبین کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 18 مغویوں کو بازیاب کر لیا جن میں 16 غیر ملکی افراد شامل ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے تربت کے علاقے رودبین میں آپریشن کے دوران 16 غیر ملکیوں سمیت 18 افراد کو بازیاب کرا لیا جب کہ آپریشن کے دوران 2 دہشت گردوں کی گرفتاری بھی عمل میں آئی ہے۔ بازیاب ہونے والوں میں نائیجرین، یمنی اور پاکستانی باشندے شامل ہیں جب کہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے تاہم دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تفتیش کی جا رہی ہے۔

loading...