اشاعت کے باوقار 30 سال

فلم ورنہ نے بھارتی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا

فلم ورنہ نے بھارتی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا

ممبئی: پاکستانی فلم ورنہ نے فلم کی نمائش کے پہلے تین روز میں 2 کروڑ 70 لاکھ کا بزنس کر کے بھارتی فلموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ بھارتی نامور فن کاروں کی تین فلموں میں سے اتفاق نے تین ہفتے کے دوران صرف 2 کروڑ 50 لاکھ روپے کا بزنس کیا جب کہ ماہرہ کی فلم ورنہ کے ساتھ بھارتی اداکارہ ودیا بالن کی فلم تمہاری سلو نمائش پذیر ہوئی جو تین روز کے دوران صرف 26 لاکھ 30 ہزار کا بزنس کر سکی، اس سے قبل عرفان خان کی فلم قریب قریب سنگل نمائش کے پہلے ہفتے کے دوران صرف 80 لاکھ اور دوسرے ہفتے میں اب تک 8 لاکھ کا بزنس کر چکی ہے۔ باکس آفس ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی فلم ورنہ سنسر بورڈ کنٹرو ورسی کی بنا پر جمعہ کے روز نمائش کے باوجود 68 لاکھ روپے کا بزنس کر سکی جب کہ 30 لاکھ روپے کا مزید بزنس نہ کر سکی جس کا ازالہ ہفتے کے روز ہوا اس روز فلم نے 1 کروڑ 12 لاکھ روپے کا بزنس کر کے فلم ٹریڈ کے لوگوں کو حیران کر دیا اتوار کے روز فلم نے 90 لاکھ کا بزنس کیا ہے۔ سینما رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے کے آخر تک فلم کا بزنس تین کروڑ سے تجاوز کر جائی گا ۔

loading...