اشاعت کے باوقار 30 سال

سپریم کورٹ نے اسلام آباد دھرنے کا نوٹس لے لیا

سپریم کورٹ نے اسلام آباد دھرنے کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے فیض آباد میں مذہبی جماعت کے دھرنے کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ نے اسلام آباد میں 16 روز سے جاری دھرنے کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ سے دھرنے کے خاتمہ کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیلات طلب کر لیں۔ عدالت عظمیٰ نے سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری دفاع، آئی جی پولیس اسلام آباد، اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔ سپریم کورٹ نے ایک وکیل کی جانب سے ایک کیس میں عدم تیاری کے مؤقف پر دھرنے کا نوٹس لیا۔ وکیل ابراہیم ستی نے عدالت سے کہا کہ دھرنے کے باعث وہ اپنے آفس نہیں پہنچ سکا جس کی وجہ سے کیس کی تیاری نہیں کی جا سکی۔

loading...