اشاعت کے باوقار 30 سال

الیکشن کمیشن کے ہاتھ باندھ دیے گئے

الیکشن کمیشن کے ہاتھ باندھ دیے گئے

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کے ہاتھ باندھ دیے گئے، انتخابی اصلاحات کمیٹی نے الیکشن ایکٹ کے ذریعے نامزدگی اور اثاثوں سے متعلق فارمز میں کئی اہم تبدیلیاں کر دیں۔ دوہری شہریت اور سیاستدانوں کے بیوی بچوں کے قرضوں سے متعلق اہم شقیں ہی اڑا دی گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے نامزدگی فارم کے مطابق دوہری شہریت، تعلیم اور ٹیکس سے متعلق اہم کالمز ہی نکال دئیے گئے۔ الیکشن کمیشن سے معاملہ چھپانے کے لیے منظوری کے وقت کمیشن حکام کو اجلاس میں بلایا ہی نہیں گیا۔ اس سے پہلے ارکان پارلیمنٹ کو ہر سال حلف دینا لازم تھا کہ انہوں نے دوہری شہریت نہیں لی۔ حلف کے باعث ارکان پارلیمنٹ کو نا اہلی کے ساتھ مقدمات کا سامنا بھی کرنا پڑتا تھا۔ امیدواروں کے لیے ٹیکس سے متعلق تین سال کی معلومات بھی دینا ضروی تھا۔

loading...