اشاعت کے باوقار 30 سال

آفریدی کے پاس کامیاب ترین بالر بننے کا سنہری موقع

آفریدی کے پاس کامیاب ترین بالر بننے کا سنہری موقع

ڈھاکا: قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے پاس ٹی ٹونٹی کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی بالر بننے کا سنہری موقع ہاتھ آ گیا۔ آفریدی نے ہفتے کے روز بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں ڈھاکا ڈائنامائٹس کی نمائندگی کرتے ہوئے راجشاہی کنگز کے خلاف میچ میں چار کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگا کر ہم وطن پیسر سہیل تنویر کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ بھی توڑ دیا جنہوں نے 278 کھلاڑیوں کو میدان بدر کر رکھا ہے، وہ اس وقت 281 وکٹیں لے کر آل رانڈر یاسر عرفات کے ہم پلہ ہو گئے ہیں اور ڈھاکہ کے اگلے میچ میں ان کے پاس کامیاب ترین ٹونٹی ٹونٹی پاکستانی بالر بننے کا سنہری موقع موجود ہے۔

loading...