اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

پہلے ہوائی جہاز کی پرواز

اسمبلیاں ختم کر کے نئے انتخابات کروائے جائیں

اسمبلیاں ختم کر کے نئے انتخابات کروائے جائیں

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے ملک میں قبل از وقت انتخابات کروانے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد میں افراتفری کا ماحول ہے پتہ نہیں چلتا کہ شاید خاقان عباسی وزیر اعظم ہیں یا نواز شریف۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ایسا نہ ہو کچھ اور ہو جائے تو اس سے بہتر ہے کہ اسمبلیوں کو ختم کر کے نئے انتخابات کروائے جائیں کیونکہ اتنی افراتفری اور برے حالات میں ملک نہیں چل سکتے ان کا کہنا تھا کہ بیوروکریسی بھی حکم نہیں مانتی یا پھر ایسا کام کرتی ہے تو ملک کی تباہی کی طرف حالات جا رہے ہیں جلد از جلد کوئی فیصلہ ہونا چاہیے۔

loading...