اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

پہلے ہوائی جہاز کی پرواز

مشرقی آسٹریلیا میں 7.2 شدت کا زلزلہ

مشرقی آسٹریلیا میں 7.2 شدت کا زلزلہ

سڈنی: جنوبی بحرالکاہل میں واقع مشرقی آسٹریلیا کے نیوکیلڈونیا جزائر میں 7.3 شدت کے زلزلے جھٹکے محسوس کیے گئے، کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں، سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق جزائر نیو کیلڈونیا میں زلزلہ زیر سمندر دس کلومیٹر کی گہرائی میں آیا، ابھی کسی قسم کے نقصان کی اطلاعات نہیں ملیں۔ پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر کا کہنا ہے زلزلے کی شدت سے سونامی کا خدشہ ہے، ایک میٹر اونچی لہریں آنے کی توقع ہے۔ دوسری جانب آسٹریلوی اور نیوزی لینڈ حکام کا کہنا ہے دونوں ممالک میں سونامی کا کوئی خطرہ نہیں۔

loading...