اشاعت کے باوقار 30 سال

ایک روزہ میچ میں 490 رنز کی ناقابل یقین اننگز

ایک روزہ میچ میں 490 رنز کی ناقابل یقین اننگز

کیپ ٹاؤن: 20 سالہ جنوبی افریقی بلے باز شین ڈیڈسول نے ایک روزہ میچ میں 490 رنز کی ناقابل یقین اننگ کھیل ڈالی۔ شین ڈیڈسول نے یہ ریکارڈ 151 گیندوں پر 57 چھکے اور 27 چوکے لگا کر بنایا۔ شین کی ٹیم آئی ایم یو پیوکے نے مقررہ 50 اورز میں 677 رنز بنائے، شین نے 32 رنز دے کر 2 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ آئی ایم یو پیوکے کی پوری اننگز میں 48 چوکے اور63 چھکے لگے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز جنوبی افریقہ کے ڈومیسٹک کرکٹ کے ایک ٹورنامنٹ میں کرکٹ کی تاریخ کا ناقابل یقین ریکارڈ قائم کر دیا ڈالا۔ 20 سالہ جنوبی افریقی بلے باز نے ایک روزہ میچ میں 490 رنز کی نا قابل یقین اننگ کھیل ڈالی۔ 20 سالہ شین ڈیڈسول نے 57 چھکوں اور 27 چوکوں کی مدد سے 151 گیندوں پر 490 رنز کی اننگ کھیل ڈالی ،شین نے 325 سٹرائیک ریٹ سے یہ رنز بنائے۔ جب کہ شین کی ٹیم آئی ایم یو پیوکے نے مقررہ 50 اورز میں 677 رنز بنائے۔ آئی ایم یو پیوکے کی ٹیم نے مخالف ٹیم کو پہاڑ جیسا ہدف دینے کے لیے پہلی تین وکٹوں نے 194, 204 اور 220 رنز کی شاندار پارٹنرشپس لگائیں۔ یہاں قابل ذکر امر یہ بھی ہے کہ شین ڈیڈسول نے 7 اوورز میں 32 رنز کے عوض 2 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ جنوبی افریقہ کے ڈومیسٹک کرکٹ کے ایک ٹورنامنٹ میں کرکٹ کی تاریخ کا ناقابل یقین ریکارڈ قائم کر دیا۔واضح رہے کہ شین ڈیڈسول کے 490 رنز جنوبی افریقہ کے ڈومیسٹک کرکٹ کے ایک ٹورنامنٹ میں کرکٹ کی تاریخ کا نا قابل یقین ریکارڈ قائم کر دیا۔

loading...