اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

تاریخ کا شدید ترین زلزلہ

معروف کھلاڑی افضل منا انتقال کر گئے

معروف کھلاڑی افضل منا انتقال کر گئے

لاہور: ٹوکیو اولمپک 1964 کے سلور میڈلسٹ کے علاوہ 1958 اور 1962 کی ایشین گیمز کے گولڈ میڈلسٹ استاد افضل منا انتقال کر گئے، مرحوم نے پسماندگان میں تین بیٹے مجاہد افضل' ندیم افضل' زاہد افضل' دو بیٹیاں اور بیوہ چھوڑی ہے۔ ٹوکیو اولمپک 1964 کے سلور میڈلسٹ کے علاوہ 1958 اور 1962 کی ایشین گیمز کے گولڈ میڈلسٹ استاد افضل منا کو لاہور کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں اولمپیئن ڈاکٹر طارق عزیز' اولمپیئن دانش کلیم' اولمپیئن خواجہ جنید' طاہر زمان' راشد بٹ' سعید انٹرنیشنل اور پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے سابق سیکرٹری اجمل خان لودھی' ڈاکٹر اسد عباس' ویمن ونگ کے مشتاق' پرویز' ریلوے کے فرید احمد' انٹرنیشنل امپائر دلاور بھٹی' پنجاب ہاکی کے سیکرٹری کرنل ریٹائرڈ آصف ناز کھوکھر' پنجاب سکواش کے رانا طارق' محمد عمران' سکواش کوچ محمد نعیم' رانا ظہیر' سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد موجود تھی۔ مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی آج بروقت نماز ظہر رہائش گاہ 225 اے خرم بلاک کینال بنک ہاوسنگ سکیم فتح گڑھ میں ہو گی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز احمد سینئر' سابق سیکرٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ' منظور الحسن' رشید الحسن' سلیم ناظم نے افضل منا کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے بلند درجات اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کہ دعا کی۔

loading...