اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

صدام حسین کو گرفتار کر لیا گیا

سری لنکا میں بھی انتہا پسند بدھوں کے مسلمانوں پر حملے

سری لنکا میں بھی انتہا پسند بدھوں کے مسلمانوں پر حملے

کولمبو: سری لنکا میں انتہا پسند بدھوں نے مسلم اقلیت پر حملہ کر کے متعدد مکانات، دکانوں اور گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا جب کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 19 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا کے جنوبی صوبے گال میں بدھ مت کے انتہا پسندوں نے اقلیتی مسلمانوں پر حملہ کر کے متعدد گھروں اور املاک کو نذر آتش کر دیا۔ انتظامیہ کی جانب سے علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے جبکہ فوج اور پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے۔ سری لنکا کے وزیر قانون کا کہنا ہے کہ مذہبی پرتشدد واقعات پر قابو پا لیا گیا ہے جبکہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کےلئے پولیس اور انسداد فسادات اسکواڈ کی اضافی نفری علاقے میں تعینات کر دی گئی ہے۔ پولیس نے 19 افراد کو بھی نقص امن کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ حکام کے مطابق پرتشدد واقعات میں 62 مکانات، دکانوں اور 10 گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا گیا جن میں سے زیادہ تر املاک مسلمانوں کی ہیں جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے پیش نظر صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔

loading...