اشاعت کے باوقار 30 سال

اوپن یونیورسٹی کا فاٹا میں کیمپس بنانے کا اعلان

اوپن یونیورسٹی کا فاٹا میں کیمپس بنانے کا اعلان

اسلام آباد: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی بہت جلد فاٹا میں علاقائی دفتر قائم کرے گی اور آئندہ سمسٹر سے فاٹا اور بلوچستان کے طلبہ کو میٹرک کی تعلیم باالکل مفت فراہم کی جائے گی "یہ اعلانات وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے تعلیم بالغاں پروگرام کے پہلے لیول کی گریجویشن تقریب سے خطاب میں کیا۔ چئیرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ٗ ڈاکٹر مختار احمد تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ ڈاکٹر مختار احمد نے کہا کہ ان پڑھ لوگوں کو لکھنا پڑھنا سکھانا صدرقہ جاریہ ہے اور معاشرے کی سب سے بڑی خدمت ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ملک کے دیگر تعلیمی ادارے بھی اوپن یونیورسٹی کے اس پراجیکٹ کی تقلید کریں گے اور ملک سے ناخواندگی کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ ڈاکٹر مختار احمد اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے لٹریسی پروگرام کے پہلے مرحلے کے کامیاب طلبہ کو اسنادر اور میڈلز دئیے۔ تقریب میں یونیورسٹی کے چاروں ڈین لیٹریسی سینٹر کے فوکل پرسن ڈاکٹر محمد اجمل اور ڈاکٹر افشاہ ہما شامل تھے۔

loading...