اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

صدام حسین کو گرفتار کر لیا گیا

لائیپو سیکشن کے دوران خاتون جان سے ہاتھ دھو بیٹھی

لائیپو سیکشن کے دوران خاتون جان سے ہاتھ دھو بیٹھی

کیلیفورنیا: میکسیکو میں خاتون اضافی چربی ختم کرنے کے عمل ( لائیپو سیکشن) کے دوران موت کے منہ میں چلی گئیں۔ خوبصورت اور دبلا نظر آنا ہر خاتون کا خواب ہوتا ہے، بالخصوص دبلا نظر آنے کے لیے خواتین نہ صرف گھریلو ٹوٹکے استعمال کرتی ہیں بلکہ ڈاکٹرز کی دی گئی دوائیاں بھی استعمال کرتی ہیں۔ آج کل موٹاپے سے جان چھڑانے کے لیے (لائیپو سیکشن) کا عمل بھی کیا جاتا ہے جس میں جسم میں بالخصوص پیٹ پر موجود اضافی چربی کو ختم کر دیا جاتا ہے لیکن امریکی ریاست کیلیفورنیا میں خاتون لائیپو سیکشن کے دوران جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔ کیلیفورنیا کی 51 سالہ خاتون ارما سائنز میکسیکو کے سان ڈیگو اسپتال میں اضافی چربی کے خاتمے کے لیے (لائیپو سیکشن) کرانے پہنچی تاہم سرجری کے بعد خاتون کوما میں چلی گئیں، خاتون کے اہل خانہ کے مطابق انہیں اس بارے میں اس وقت علم ہوا جب کوما میں جانے کے بعد اسپتال سے کال آئی جس میں ارما سائنز کے (لائیپو سیکشن) کے بارے میں بتایا گیا۔

loading...