اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

تاریخ کا شدید ترین زلزلہ

کمسن بچوں کے خلاف دکان پر قبضے کا مقدمہ درج

کمسن بچوں کے خلاف دکان پر قبضے کا مقدمہ درج

لاہور: لاہور میں شاہدرہ پولیس نے دو کمسن بھائیوں اور ان کے کزن پر دوکان پر قبضہ کرنے کا مقدمہ درج کر لیا۔ کمسن بچوں 5 سالہ علی احمد، حسیب احمد اور 12 سالہ شعیب حسن پر دوکان پر قبضہ کرنے کا مقدمہ درج کر لیا۔ تینوں کمسن ملزمان جب قبضہ کے کیس میں ضمانت کروانے عدالت پہنچے تو عدالت نے پولیس پر سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ کیا پولیس آنکھیں بند کر کے سو رہی ہے یا رشوت لے کر مقدمات درج کرتی ہے اتنے چھوٹے بچے کس طرح کسی دوکان پر قبضہ کر سکتے ہیں۔ دوسری جانب ایڈیشنل سیشن جج مرزا شاہد بیگ نے متعلقہ ایس پی اور ایس ایچ او شاہدرہ کو مقدمے کی وضاحت کے لیے فوری طلب کر لیا ہے اور واقعے کی مکمل رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

loading...