اشاعت کے باوقار 30 سال

عدنان صدیقی نے ہالی ووڈ فلم کی پیشکش ٹھکرا دی

عدنان صدیقی نے ہالی ووڈ فلم کی پیشکش ٹھکرا دی

لاہور: اداکار عدنان صدیقی نے مصروفیات کے باعث ہالی ووڈ سے پیشکش کو قبول کرنے کے بجائے بالی وڈ فلم سائن کرنے پر غور شروع کر دیا۔ عدنان صدیقی کو حال ہی میں ہالی ووڈ کی ایک فلم میں اہم کردارکی آفر ہوئی ہے لیکن مصروفیات کے باعث اس پروجیکٹ کو سائن نہ کرنے کا فیصلہ لیا ہے جب کہ بالی ووڈ کی جانب سے ہونے والی پیشکش کو قبول کرنے کا گرین سگنل دے دیا ہے۔ عدنان صدیقی نے بتایا کہ ہالی ووڈ میں کام کرنا تو ہر کسی کا خواب ہوتا ہے۔ مجھے بھی ایک پروجیکٹ میں دلچسپ کردار آفر ہوا ہے لیکن میں ڈراموں اور دیگر پروجیکٹس کی شوٹنگز کے باعث اتنا مصروف ہوں کہ مجھے ہالی وڈ کا پروجیکٹ چھوڑنا پڑا لیکن دوسری جانب بالی ووڈ کی طرف سے ہونے والی آفر کو میں نے قبول کر لیا ہے، یہ پروجیکٹ دو ماہ بعد شروع ہو گا۔

loading...