اشاعت کے باوقار 30 سال

بھارت نے بنگلہ دیش کو اپنے لئے بڑا خطرہ قرار دے دیا

بھارت نے بنگلہ دیش کو اپنے لئے بڑا خطرہ قرار دے دیا

نئی دہلی: بھارت نے بنگلہ دیش کو اپنے لئے پاکستان اور چین سے بڑا خطرہ قرار دے دیا۔ بھارتی جونیئر وزیر داخلہ ہنس راج گنگا رام آئر نے داخلہ سلامتی سے متعلق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نہ صرف پاکستان یا چین بلکہ بنگلہ دیش بھی ہماری قومی سلامتی کے لئے بڑا خطرہ ہے۔ بنگلہ دیش ہمارا نام نہاد دوست ہے، درحقیقت وہ بھارت کے لئے چین اور پاکستان سے زیادہ بڑا چیلنج ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش نے غیر قانونی دراندازی کے ذریعے بھارت کو نقصان پہنچایا۔

loading...