اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

صدام حسین کو گرفتار کر لیا گیا

ارجنٹائن کی فوجی آبدوز لاپتا، عملے کے 44 ارکان سوار

ارجنٹائن کی فوجی آبدوز لاپتا، عملے کے 44 ارکان سوار

بیونس آئرس: ارجنٹائن میں فوجی آبدوز لاپتا ہو گئی جس میں عملے کے 44 ارکان سوار ہیں۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آبدوز سے آخری بار سگنل دو روز قبل جنوبی ارجنٹائن سے موصول ہوئے اس کے بعد سے ارجنٹائن نیوی کا آبدوز سے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں ہو سکا۔ دوسری جانب ارجنٹائن نیوی کے ترجمان نے آبدوز لاپتا ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہم اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ آبدوز کہاں ہے اور آبدوز کا کنٹرول روم سے رابطہ کس وجہ سے منقطع ہوا اگر رابطے میں کوئی تکنیکی خرابی آ گئی ہے تو آبدوز جلد سطح آب پر نمودار ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ فوجی آبدوز میں کئی دنوں کا غذائی سامان موجود ہے جس کے ذریعے عملہ بخوبی اپنا گزارا کر سکتا ہے اور ہم سے رابطہ کیے بغیر بھی آبدوز اپنا سفر متعدد روز تک جاری رکھ سکتی ہے۔

loading...