اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

صدام حسین کو گرفتار کر لیا گیا

القاعدہ برصغیر اور بھارتی ایجنسی را کا گٹھ جوڑ سامنے آ گیا

القاعدہ برصغیر اور بھارتی ایجنسی را کا گٹھ جوڑ سامنے آ گیا

کراچی: القاعدہ برصغیر اور بھارتی ایجنسی را کا گٹھ جوڑ سامنے آ گیا۔ سی ٹی ڈی کی رپورٹ کے مطابق القاعدہ برصغیر کا اہم دہشتگرد الیاس کالا را کا معاونت کار ہے۔ سی ٹی ڈی کی جانب سے بنائی گئی رپورٹ منظر عام پر آ گئی جس میں القاعدہ برصغیر کا اہم دہشتگرد الیاس کالا را کا معاونت کار نکلا۔ رپورٹ کے مطابق الیاس کالا کراچی میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کا سرغنہ بھی ہے۔ الیاس کالا نے وزیرستان اور کراچی میں حساس اداروں کو نشانہ بنایا۔ دہشتگردوں سمیت را کے ایجنٹس کو القاعدہ میں بھی شامل کرایا۔ القاعدہ میں شامل کیے گئے متعدد دہشتگردوں کا را سے تعلق بتایا جاتا ہے۔

loading...