اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

صدام حسین کو گرفتار کر لیا گیا

شیلٹر ہوم سربراہ نے 2 ذہنی معذور بہنوں کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

شیلٹر ہوم سربراہ نے 2 ذہنی معذور بہنوں کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

نئی دہلی: بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں شیلٹر ہوم کے سربراہ نے 2 ذہنی معذور بہنوں کو اپنی ہوش کا شنانہ بنا ڈالا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ریاست مہاراشٹر کے شہر کھاندڈوا میں پیش آیا جہاں شیلٹر ہوم کے ڈائریکٹر نے 2 بہنوں کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ 60 سالہ ملزم پونم چند مالویا نے شلٹر ہوم میں مقیم 13 اور 15 سالہ دو بہنوں کو رات کا کھانے دینے کے بہانے اپنے کمرے میں بلایا اور پھر ان کی عزت تار تار کر دی۔ سپرٹنڈنٹ پولیس سٹی ایس این تیواری کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا گیا ہے جب کہ مقامی عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔ تفتیشی افسر کے مطابق متاثرہ لڑکی نے بیان دیا کہ شلٹر ہوم کا ڈائریکٹر پہلے بھی ان کی عصمت ریزی کر چکا ہے جب کہ طبی معائنے کے بعد دونوں بہنوں کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔

loading...