اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

صدام حسین کو گرفتار کر لیا گیا

اسحاق ڈار کی برطانیہ میں سیاسی پناہ کے لئے کوششیں تیز

اسحاق ڈار کی برطانیہ میں سیاسی پناہ کے لئے کوششیں تیز

اسلام آباد: علاج کی غرض سے لندن میں مقیم وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے برطانیہ میں سیاسی پناہ کے لئے کوششیں تیز کر دی ہیں۔ وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے بھی حالات کے پیش نظر بیرون ملک جانے کی تیاری مکمل کر لی۔ باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار جو آج کل علاج کی غرض سے لندن میں مقیم ہیں انہوں نے اپنے اوپر چلنے والے احتساب عدالت کے مقدمات اور گزشتہ روز ای سی ایل میں نام آنے کے بعد برطانیہ میں سیاسی پناہ حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس حوالے سے انہوں نے اپنی تمام تر کوششیں صرف کر رکھی ہیں۔ دوسری جانب گزشتہ روز نیب نے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے وزارت داخلہ کو بھی باضابطہ درخواست دے دی ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر نیب عدالت میں کسیز زیر سماعت ہیں جبکہ وہ ان دنوں لندن میں امراض قلب کے علاج کے لئے مقیم ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ اب واپسی کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور وہ اب مستقل طور پر برطانیہ میں رہائش رکھنا چاہتے ہیں اس حوالے سے انہوں نے اپنے قریبی رفقاء سے بھی مشورے مکمل کر لئے ہیں دوسری جانب وفاقی وزیر قانون زائد حامد کی جانب سے بھی بیرون ملک جانے کی اطلاعات ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک لبیک کی جانب سے وزیر قانون کے خلاف وفاقی دارالحکومت میں جاری احتجاج کے بعد ان پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔ جس کی وجہ سے انہوں نے بھی اپنے بیرون ملک جانے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ واضح رہے کہ ختم نبوت ؐ کے حوالے سے آئین میں ترمیم کے خلاف ویزر قانون زائد حامد کے خلاف مذہبی جماعتوں اپنا احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں اور زائد حامد کے خلاف کارروائی کے مطالبے پر تاحال قائم ہیں۔

loading...