اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

صدام حسین کو گرفتار کر لیا گیا

شمالی کوریا کی ایٹمی بلیک میلنگ برداشت نہیں کی جائے گی

شمالی کوریا کی ایٹمی بلیک میلنگ برداشت نہیں کی جائے گی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی ایٹمی بلیک میلنگ برداشت نہیں کی جائے گی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایشیائی ممالک کے دورے سے واپسی پر اپنے ٹی وی خطاب میں کہا ہے کہ شمالی کوریا کے ڈکٹیٹر کو دنیا کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دیں گے، چینی صدر شی جن پنگ نے بھی تسلیم کیا ہے کہ شمالی کوریا چین کے لیے بڑا خطرہ ہے جب کہ چینی صدر نے شمالی کوریا کے خلاف معاشی اقدامات استعمال کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ اس سے قبل امریکی وزارت دفاع اور جنوبی کوریا کے حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ شمالی کوریا کی جانب سے امریکا تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا گیا ہے۔

loading...