اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

صدام حسین کو گرفتار کر لیا گیا

لفظ 'پاکستان' کے خالق کی میت پاکستان لانے کی تیاریاں مکمل

لفظ 'پاکستان' کے خالق کی میت پاکستان لانے کی تیاریاں مکمل

اسلام آباد: لفظ ’’پاکستان‘‘ کے خالق اور برطانیہ میں مدفون چوہدری رحمت علی کا مزار پاکستان میں بنانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔آزاد ملک کو ’’لفظ‘ پاکستان کی شناخت دینے والے چوہدری رحمت علی جیسی عظیم ہستی کی میت برطانیہ سے کمالیہ لانے کی جدوجہد کی جا رہی ہے اور اب امید روشن ہو گئی ہے کہ جلد میت پاکستان منتقل کر دی جائے گی۔ چوہدری رحمت علی کی میت پاکستان منتقل کرنے کے لیے کچھ عرصہ قبل پاکستانی نژاد برطانوی شہری محمد سرور نور نے برطانوی حکومت کو درخواست دی تھی اور اب انہیں امید ہے کہ بہت جلد ان کی خواہش پوری ہو جائے گی۔ پاکستانی نژاد برطانوی شہری سرور نور نے امید ظاہر کی چوہدری رحمت علی کی میت کمالیہ منتقل ہوجائے گی جب کہ مزار کے لیے کمالیہ کی ضلعی انتظامیہ نے 2 ایکڑ زمین بھی فراہم کر دی۔ چوہدری رحمت علی کے مزار کے لیے کمالیہ میں بائی پاس کے قریب چاہ ببر والا میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے زمین فراہم کی گئی۔ مزار کے لئے مختص جگہ پر مسجد کی تعمیر بھی شروع ہو گئی ہے جبکہ اسی مقام پر چوہدری رحمت علی فری ڈسپنسری بھی قائم کی جائے گی۔ تدفین کے سلسلہ میں تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، جیسے ہی برطانوی حکومت کی جانب سے اجازت ملے گی میت کو پاکستان لا کر کمالیہ میں دفن کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ چوہدری رحمت علی کا تعلق پاکستان کے شہر کمالیہ سے تھا لیکن 3 فروری 1951 میں برطانیہ کے شہر کیمبرج میں انتقال ہونے کے بعد امانتاً ان کی تدفین وہیں کر دی گئی تھی۔

loading...