اشاعت کے باوقار 30 سال

ارجنٹائن کے سابق فٹبال اہلکار نے خودکشی کر لی

ارجنٹائن کے سابق فٹبال اہلکار نے خودکشی کر لی

بیونس آئرس: ارجنٹائن کے ایک سابق فٹبال اہلکار نے گزشتہ روز خودکشی کر لی، یہ وہی دن تھا جب اس پر فیفا کے بدعنوانی سکینڈل کے مقدمے میں رشوت ستانی کا الزام عائد کیا گیا جو اس ہفتے نیویارک میں شروع ہو گیا ہے۔ یہ رپورٹ ارجنٹائن کی میڈیا نے دی ہے۔ جارج ڈیلین نے گزشتہ روز بیونس آئرس کے مضافات میں ایک ٹرین کے نیچے لیٹ گئے، یہ رپورٹ کلارن اور لاناسین اخبارات نے اپنی ویب سائیٹ پر دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپورٹس مارکیٹنگ ایگزیکٹو الیجاندروبرزاکوا نے گزشتہ روز گواہی دی تھی کہ ڈیلین اور ایک دوسرے شخص نے پبلوپالادینو نے فٹبال میچوں کی نشریاتی حقوق کے بدلے کئی ملین ڈالر کی رشوت لی ہے۔

loading...