اشاعت کے باوقار 30 سال

مریم نواز کی عدلیہ پر شدید تنقید

مریم نواز کی عدلیہ پر شدید تنقید

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی نے عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عدلیہ پر سوال کیا ہے کہ کوئی اشتہاری سے یہ بھی نہیں پوچھتا کہ آخر دو سال تک کہاں تھے عمران خان کا کیس قانونی اعتبار سے حقیقت میں اقامہ کے لطیفے سے زیادہ سنگین ہے۔ منگل کے روز عمران خان کا انسداد دہشت گردی کی عدالت میں چاروں مقدمات میں ضمانت منظور ہونے کے بعد رد عمل میں مریم نواز نے عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جناب والا کوئی جلدی نہیں ہے کیونکہ سب جلد بازیاں صرف نواز شریف کے لئے تھیں نواز شریف کے خلاف فیصلہ کروانے کے لئے عدل کے نئے پیمانے بنائے گے عدل کے سارے سانچے نواز شریف اور اس کے خاندان کے لئے تھے مریم نواز نے کہا کہ دوسروں سے نہ تو سوال اور نہ ہی جواب ہو رہے ہیں یہاں تک کے کوئی اشتہاری سے یہ بھی نہیں پوچھتا کہ آخر تم 2 سال تک کہاں تھے عمران خان کا کیس قانونی اعتبار سے ہمارے اقامہ کے لطیفے سے زیادہ سنگین ہے اب قوم اس کیس کے فیصلے کا بھی انتظار کر رہی ہے۔

loading...