اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

چین کے ساحل کے پاس فیری ڈوب گئی

اسحاق ڈار کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم

اسحاق ڈار کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد کی احتساب عدالت نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 21 نومبر تک کیلئے ملتوی کر دی تفصیلات کے مطابق گزشتہ منگل کے روز احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کی دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ اس کیس کے تفتیشی افسر بھی لاہور سے آتے ہیں تفتیشی افسر کی عدم حاضری پر عدالت نے سماعت کچھ دیر کے لئے ملتوی کر دی بعد ازاں عدالت نے وقفہ کے بعد سماعت شروع کی تو اسحاق ڈار کے وکیل کی جانب سے ہائیکورٹ میں مصروفیات کی وجہ سے سماعت ساڑھے بارہ بجے تک ملتوی کرنے کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت ایک بار پھر ملتوی کرد ی بعد ازاں عدالت نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی میڈیکل رپورٹ کی تصدیق کروانے کا حکم دیتے ہوئے ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اور ضامن کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت 21 نومبر تک کے لئے ملتوی کر دی۔

loading...