اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

جونز ٹاؤن میں اجتماعی خود کشی

سپارکو اور دیگر تحقیقی ادارے اپنی تحقیق میں وسعت پیدا کریں

سپارکو اور دیگر تحقیقی ادارے اپنی تحقیق میں وسعت پیدا کریں

اسلام آباد: صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ ہمارے ہمسایہ ممالک بھی خلائی تحقیق میں آگے نکل چکے ہیں ہمارے نوجوانوں اور سینئر سائنسدانوں کو چاہیے کہ وہ بھی خلائی تحقیق کے شعبے میں نئی مثالیں قائم کریں، ان خیالات کا اظہار صدر ممنون حسین نے ایرو پیس سائنس اور انجنیئرنگ کی پانچویں عالمی کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ خلائی تحقیق میں ہمارے تعلیمی اور تحقیقی اداروں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا 90 کی دہائی میں بدر۔1 سیارہ خلاء میں بھیجا گیا جو کہ مثبت پیشرفت ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ 2 عشروں میں خلائی تحقیق میں ریکارڈ ترقی ہوئی ہے لیکن ہمارے ہمسایہ ممالک بھی خلائی تحقیق میں کافی آگے نکل چکے ہیں جو کہ ہمارے لیے ایک سبق ہے انہوں نے کہا کہ سپارکو اور دیگر تحقیقی ادارے اپنی تحقیق میں وسعت پیدا کریں اور خلائی شعبے میں نئے سوالات کے جوابات تلاش کریں محدود وسائل سے ہمارے عملی اور تحقیقی سرگرمیوں پر اثر انداز ہوئے ہیں لیکن ہمارے حکومت نے کم وسائل کے باوجود اس شعبے کی فراغ دلی سے سرپرستی کی ہے ممنون حسین نے کہا کہ عالمی کانفرنس کا انعقاد سائنس کی دنیا میں پاکستان کے ممتاز مقام کا عکاس ہے انسٹی ٹیوٹ آٖف پیس ٹیکنالوجی کا عالمی خلائی تحقیقی اداروں کے ساتھ اچھا تعاون ہے نوجوانون اور سینئر سائنسدانوں کو اس شعبے میں نئی مثالیں قائم کرنے چاہیے انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ قوم کے سائنسدان اور محققین اپنے عزم سے وسائل کی کمی کو آڑے نہیں آنے دیں گے اور روایتی طریقوں سے ہٹ کر تحقیق اور ترقی میں کردار ادا کریں گے۔

loading...