اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

جونز ٹاؤن میں اجتماعی خود کشی

ایم ایم اے کی بحالی کا فیصلہ ہو چکا ہے صرف اعلان کرنا باقی ہے

ایم ایم اے کی بحالی کا فیصلہ ہو چکا ہے صرف اعلان کرنا باقی ہے

بنوں: وفاقی وزیر ہاؤسنگ اکرم خان درانی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی ایجنڈے پر کام کرنے والوں کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے ایم ایم اے کی بحالی کا فیصلہ ہو چکا ہے صرف اعلان کرنا باقی ہے جو جلد ہو گا اس کے اعلان ہوتے ہی ملکی سیاست میں واضح تبدیلی آئے گی اور بہت سے لوگوں کی نیندیں اڑ جائیں گی کیونکہ اس کے بحالی پر اصولی اتفاق کے اعلان سے ہی ہلچل مچ گئی ہے اور خیبر پختونخوا میں ایم ایم اے کے حکمرانی کے امکانات اور روشن ہو گئے ہیں مغربی ایجنڈے پر کام کرنے والوں کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی ہیں ملک کی موجودہ حالات میں ایم ایم اے کی بحالی ناگزیر ہوئی تھی کیونکہ اس وقت ملک کو بیرونی اور اندروں دونوں سازشوں کا سامنا ہے اور پاکستان سخت مشکل دور سے گذر رہا ہے سیاست ملک کو بچانے اور عوام کی خدمت کا نام ہے جو ہمارا منشور ہے جب کہ ہمارے برعکس کچھ لوگ شرفاء کی پگڑیاں اچھالنے اور گالم گلوچ کو سیاست کا نام دے رہے ہیں جس سیاسی جماعت کا لیڈر عمران خان ہو ان کے کارکنو ں سے خیر کی توقع رکھی بھی نہیں جا سکتی ہے مقامی سیاست کا رخ بھی بدل چکا ہے اور اب انتخابات ریفرنڈم ثابت ہو ں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوکڑی جبار اور ڈانڈے اعظم کلہ میں گیس کی افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا جس سے ممبر صوبائی اسمبلی اعظم خان درانی، ضلعی امیر قاری محمد عبداللہ ، امیدوار پی کے 73 زاہد خان درانی اور ڈسٹرکٹ کونسلر سید کمال شاہ نے بھی خطاب کیا قبل ازیں انھوں نے بیدلی کلہ میں عمر خان ، الیاس نیازی ماما کی طرف سے منعقدہ ، ایک بڑے جلسہ عام سے بھی خطاب کیا انہوں نے نے مزید کہا کہ اس وقت ملک میں پی ٹی ائی کو افراتفری پھیلانے اور ملکی معیشت کا کمزور کرنے کا ایجنڈا ملا ہوا ہے جس پر وہ کبھی دھرنے کی شکل میں کام کرتے ہیں تو کبھی ہمارے رسم و رواج کا جنازہ نکالنے کی صورت میں اس کو عملی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں پی ٹی ائی کے اخلاق سے عاری لیڈر شپ ہماری نوجوان نسل کو جس راستے پر ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں وہ انتہائی خطرناک راستہ ہے اور اس نظریے کے بالکل برعکس ہے جس کے لئے پاکستان حاصل کیا گیا تھا انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے کی بحالی اس بات کی بھی ضمانت ہو گی کہ پاکستان کی نظریاتی سرحدیں اب محفوظ ہوں گی انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے لئے کچھ لانے والے اور ان کی معیار زندگی بہتر کرنے والے لوگ ہیں یہاں سے مسلم لیگ کے ایم این اے نے بنوں سے ریل کا خاتمہ کیا انشاء اللہ سی پیک کی برکت سے ہم دوبارہ نہ صرف وہ ریل لائیں گے بلکہ ان کے ساتھ ترقی کا نیا دور بھی لائیں گے جس سے یہاں کے لوگوں میں معاشی انقلاب ائے گا انہوں نے کہا کہ بنوں کے لوگوں کو کسی اور تبدیلی کی کوئی ضرورت نہیں ان کی قسمت کو تبدیل کرنے والے منصوبے ہم لا چکے ہیں اور بنوں کو تعلیم اور صحت کے شعبوں میں خود کفیل بنا چکے ہیں انہوں نے کہا کہ لوگ ان لوگوں کو مسترد کر چکے ہیں جو ہمارے کلچر کے پیچھے پڑے ہوئے اور بنوں کے سپورٹس کمپلیکس میں ہونے والا 30 نومبر کا سیرت مصطفی کانفرنس میں لوگوں کی کثیر تعداد پی ٹی ائی کے تابوت میں اخری کیل ثابت ہو گا۔

loading...