اشاعت کے باوقار 30 سال

یاسمین شاہ کا بطور سینیٹر منتخب ہونے کا نوٹیفکیشن معطل

یاسمین شاہ کا بطور سینیٹر منتخب ہونے کا نوٹیفکیشن معطل

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سابق سینیٹر یاسمین شاہ کی بی اے کی ڈگری جعلی قراردے دی۔ سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا نے جعلی ڈگری کو جواز بنا کر سینیٹر یاسمین شاہ کی نا اہلی کے لئے الیکشن کمیشن میں پٹیشن دائر کی تھی۔ پیرکو الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر)سردار محمد رضا کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کی۔ الیکشن کمیشن نے سابق سینیٹر یاسمین شاہ کے خلاف تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یاسمین شاہ اپنی تعلیمی قابلیت سے متعلق غلط بیانی کر کے 2003 میں سینیٹر منتخب ہوئیں۔ الیکشن کمیشن نے یاسمین شاہ کی 2003 میں بطورسینیٹرمنتخب ہونے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔ الیکشن کمیشن نے یہ بھی حکم دیا کہ بطور سینیٹر یاسمین شاہ کو دی گئی تمام مراعات ان سے واپس وصول کی جائیں۔

loading...