اشاعت کے باوقار 30 سال

وزیر اعظم سے 2 ماہ کی تنخواہوں کی منظوری کی اپیل

 وزیر اعظم سے 2 ماہ کی تنخواہوں کی منظوری کی اپیل

کراچی: پاکستان اسٹیل کے 12 ہزار ملازمین 5 ماہ سے تنخواہوں کے منتظر ہیں۔ ملازمین نے وزیر اعظم پاکستان سے فوری طور پر 2 ماہ کی تنخواہوں کی منظوری کی اپیل کر دی ۔لیبر یونین کے جنرل سیکریٹری ظفر خان کے مطابق خصوصی طور پر دو ماہ کی تنخواہ کی منظوری اب وزیر اعظم کے دستخط کی منتظر ہے۔ ظفر خان کے مطابق تنخواہیں نہ ملنے پر ملازمین سراپا احتجاج ہیں ، ملازمین کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور مزدوروں کو ان کے حق سے محروم نہ کیا جائے۔ پاکستان اسٹیل ملازمین نے وزیر اعظم پاکستان سے فوری طور پر تنخواہوں کی منظوری کی اپیل کی ہے۔

loading...