اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

چین کے ساحل کے پاس فیری ڈوب گئی

اسرائیل نے شام پر فوجی حملے کی دھمکی دے دی

اسرائیل نے شام پر فوجی حملے کی دھمکی دے دی

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیل نے خانہ جنگی سے متاثرہ شام میں فوجی حملے اور کارروائی کی دھمکی دے دی۔ گزشتہ روز روسی صدر ولادیمر پیوٹن اور امریکی صدر ٹرمپ نے شام میں مل کر کام کرنے اور امن لانے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس فیصلے کے اگلے روز ہی اسرائیل نے شام میں فوجی کارروائی کی دھمکیاں دے ڈالیں۔ اسرائیلی حکام کے مطابق شام میں ایران اور اتحادیوں کی کسی بھی کارروائی پر شام میں حملہ کر سکتے ہیں۔ گزشتہ دنوں اسرائیل نے شام اسرائیل بارڈر پر ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔

loading...