اشاعت کے باوقار 30 سال

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں اہم تبدیلی

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں اہم تبدیلی

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے مرحلے کے لئے اہم ترمیم کر دی ہے جس میں ٹیم کی ارکان کی مجموعی تعداد 20 سے بڑھا کر 21 کر دی گئی ہیں، پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندر اور کراچی کنگز کے علاوہ ہر ٹیم اپنی ٹیم میں 20 کھلاڑیوں کا انتخاب کر چکی ہے۔ فرنچائزز کے مطالبے پر پی سی بی نے ٹیم کی مجموعی تعداد بڑھا کر 21 کر دی ہے، سب سے بڑھ کر پی سی بی نے ٹیم مالکان کو یہ اختیار دے دیا ہے کہ ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی کے ٹاپ پرفارمر میں سے کسی ایک کو بھی چن سکتی ہے۔ پی سی بی نے اس اضافے کے بعد کھلاڑیوں کی خریداری کے لئے مختص رقم میں بھی 25 ہزار ڈالر کے اضافے کی منظوری دے دیتے ہوئے کرفیو ٹائم کی منظوری دے دی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپرلیگ کے تمام آپریشنز جنرل منیجر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کے حوالے کر دئیے ہیں۔ واضح رہے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں ٹیم انتظامیہ اپنے 16 رکنی سکواڈ کے علاوہ 4 سیپلمنٹری کھلاڑی منتخب کر چکی ہے۔

loading...