اشاعت کے باوقار 30 سال

ماڈل صدف کنول کا فیشن انڈسٹری نہ چھوڑنے کا اعلان

ماڈل صدف کنول کا فیشن انڈسٹری نہ چھوڑنے کا اعلان

لاہور: معروف ماڈل صدف کنول نے سلور اسکرین پر شاندار انٹری کے باوجود فیشن انڈسٹری نہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ صدف کنول نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ بڑی اسکرین پر کام کرنے کی خواہش بڑی دیرینہ تھی اور اس خواہش کو پوری کرنے کے لیے ماڈلنگ کے دوران ہی آفرز کا سلسلہ جاری تھا لیکن میں نے پہلے مرحلے میں اپنا فوکس صرف ماڈلنگ پر رکھا اور بڑی محنت کے ساتھ ایک منفرد پہچان بنائی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارے ہاں اچھی اور معیاری فلمیں بنائی جا رہی ہیں اور لوگ اپنی فیملیز کو دوبارہ سے سینما گھروں میں لا رہے ہیں۔ اس کی بڑی وجہ فلم کی کہانی، میوزک، لوکیشنز اور نئے چہروں کے علاوہ سینما گھروں میں جدت بھی ہے۔ سینما گھروں کا ماحول انتہائی تبدیل ہو چکا ہے اور اب یہاں فیملیز آنا پسند کرتی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں صدف کنول نے کہا ہے کہ میرے پاس آج جو مقام اور شہرت ہے، وہ سب فیشن انڈسٹری کی بدولت ہے، اس لیے ائندہ پانچ برس تک فیشن انڈسٹری کو چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کر سکتی۔ اس لیے میں مستقبل میں فیشن کے ساتھ ایکٹنگ کے شعبے میں بھی کام جاری رکھوں گی۔

loading...