اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

جونز ٹاؤن میں اجتماعی خود کشی

سب کی رائے کا احترام لیکن ریٹائر ہونے کا کوئی ارادہ نہیں

سب کی رائے کا احترام  لیکن ریٹائر ہونے کا کوئی ارادہ نہیں

دبئی: بھارتی وکٹ کیپر بیٹسمین مہندرا سنگھ دھونی نے ٹی ٹونٹی فارمیٹ سے ریٹائر ہونے سے انکار کر دیا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف حالیہ ٹی ٹونٹی سیریز میں سست روی سے بیٹنگ کے بعد خود پر ہونے والی تنقید کے جواب میں مہندرا سنگھ دھونی نے کہا کہ سب کو اظہار رائے کا حق حاصل ہے تاہم میں اس وقت کھیل نہیں چھوڑ سکتا کیوں کہ میں پوری طرح فٹ ہوں اور خود کو میدان میں بہتر سمجھتا ہوں۔ دھونی کا مزید کہنا تھا کہ ہر ایک کی اپنی سوچ اور رائے ہوتی ہے، بھارتی کرکٹ ٹیم کا حصہ بنے رہنے کا سب سے بڑا محرک میرا کھیل کے لئے جنون اور جذبہ ہے، بہت سے کرکٹرز خداداد صلاحیتوں کے مالک نہیں ہوتے لیکن پھر بھی وہ بہت آگے تک جاتے ہیں، کوچز کو ایسے پلیئرز کی ضرورت ہوتی ہے کیوں کہ ہر ایک تو ملک کے لئے نہیں کھیل پاتا۔ دھونی نے مزید کہا کہ میں ہمیشہ نتائج کی بجائے کسی عمل کے جاری رہنے پر یقین رکھتا ہوں، میں نتائج کی بابت زیادہ نہیں سوچتا۔

loading...