اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

چین کے ساحل کے پاس فیری ڈوب گئی

عمر گل کو قومی ٹیم میں کھیلنے کا موقع ملنا چاہیئے

عمر گل کو قومی ٹیم میں کھیلنے کا موقع ملنا چاہیئے

لاہور: سابق قومی کپتان شاہد آفریدی نے فاسٹ باؤلر عمر گل کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے لئے آواز بلند کر دی ہے۔ سابق آل رانڈر کا کہنا تھا کہ وہ عمر گل کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے لئے بھرپور حمایت کریں گے کیونکہ وہ تمام فارمیٹس کی ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، عمر گل نے بہت عرصے سے انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیلی لیکن انہیں لیگ کرکٹ کھیلتے ہوئے دیکھا ہے جس میں انہوں نے متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا لہٰذا وہ ان کی انٹر نیشنل کرکٹ میں واپسی کے حامی ہیں۔ واضح رہے کہ عمر گل کو یو اے ای میں ہونے والی ٹی ٹین کرکٹ لیگ کے لئے شاہد آفریدی کی زیر قیادت پختون ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

loading...