اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

جونز ٹاؤن میں اجتماعی خود کشی

سعود ی شہزادہ عبدالعزیز بن فہد انتقال کر گئے

سعود ی شہزادہ عبدالعزیز بن فہد  انتقال کر گئے

جدہ: سعودی شہزادے منصور بن مقرن کے انتقال کے بعد ایک اور انتہائی افسوسناک خبر آ گئی ہے ،کنگ فہد کے بیٹے عبدالعزیز بن فہد 44سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں ۔ٹائمز آف انڈیا نے ’دوران ‘نامی ویب سائٹ کے حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیاہے کہ سعودی شہزادے کی موت گرفتاری میں مزاحمت کے باعث ہوئی ہے۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ’اتحاد نیوز‘ نامی ویب سائٹ کا کہناہے کہ سعود ی عرب کے رائل کورٹ کی جانب سے شہزادہ عبدالعزیز بن فہد کی وفات کی تصدیق کر دی گئی ہے ،تاہم ان کی موت کس طرح ہوئی اس حوالے سے سعودی عرب کی جانب سے تاحال کوئی اعلان سامنے نہیں آیاہے۔ ٹائمز آف انڈیا نے دعویٰ کیاہے کہ مختلف رپورٹس مطابق شہزادہ عبدالعزیز بن فہد کی موت مبینہ طور پر گرفتاری کے دوران مزاحمت کے دوران فائرنگ کے باعث ہوئی ہے جبکہ ’دوران ‘ نامی ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں ’فائرنگ ‘ کا ذکر نہیں کیا بلکہ ان کا دعویٰ ہے کہ ان کی موت گرفتاری کے دوران مزاحمت کے باعث ہوئی ہے ۔
عبدالعزیز کنگ فہد کے سب سے چھوٹے بیٹھے تھے اور ان کے بارے میں گزشتہ روز خبریں بھی گردش کرتی رہیں تھیں کہ انہیں گرفتار کر لیا گیاہے تاہم سعودی عرب کی جانب سے ان کی موت کی وجہ تاحال بیان نہیں کی گئی ہے ۔شہزادہ عبدالعزیز کی موت کی خبریں کچھ دیر قبل ٹویٹر پر عام ہوئیں جس کے بعد سعودی رائل کورٹ کا بیان بھی سامنے آ گیا ۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں کرپشن اور منی لانڈرنگ پر 11 شہزادوں، 4 وزرا اور درجنوں سابق وزرا کو گرفتار کرلیا گیا ہے ،جن میں سعودی عرب کے امیر ترین شخص شہزادہ ولید بن طلال بھی شامل ہیں۔گزشتہ روز یمن کی سرحد کے قریب ہیلی کاپٹر کریش میں سعودی شہزادے منصور بن مقرن بھی جاں بحق ہو گئے تھے ۔

loading...