اشاعت کے باوقار 30 سال

استعمال شدہ پلاسٹک سے سڑکیں بنائی جانے لگیں

 استعمال شدہ پلاسٹک سے سڑکیں بنائی جانے لگیں

نئی دہلی: بھارت میں پلاسٹک کے استعمال سے ہزاروں کلومیٹر پلاسٹک کی سڑکیں تعمیر کی گئی ہیں۔ ورلڈ اکنامک فورم کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں ضائع شدہ پلاسٹک کی چیزوں کو ری سائیکل کر کے سڑکوں کی تعمیر کے لیے قابل استعمال بنایا گیا ہے۔ یہ ٹیکنالوجی بھارت میں ہی ایجاد کی گئی ہے اور اس تکنیک کے ذریعے باریک پلاسٹک کو تارکول کی طرح گرم ٹھوس مادے میں شامل کیا جاتا ہے اور پھر اسے پتھروں پر ڈال دیا جاتا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں 33 ہزار 500 کلو میٹر کے لگ بھگ طویل سڑکیں پلاسٹک کے استعمال سے بنائی گئی ہیں جب کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ایک لاکھ کلو میٹر سڑکیں پلاسٹک کے استعمال سے بنائی گئی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹافیوں کے ریپر سے لے کر پلاسٹک کی بوتلوں تک کے استعمال شدہ پلاسٹک کو 170 ڈگری تک گرم کر کے پگھلایا جاتا ہے اور اسے تارکول کے طور پر روڈ کی تعمیر میں استعمال کیا جاتا ہے۔ پلاسٹک کے استعمال سے تیار کردہ سڑکیں پائیدار اور دیرپا ہوتی ہیں جو شدید گرم موسم اور سیلابی صورت حال میں بھی خراب نہیں ہوتیں۔ دوسری جانب سڑکوں پر تارکول کی نسبت پلاسٹک سے گڑھے پڑنے کی شرح بھی بہت کم ہے۔

loading...