اشاعت کے باوقار 30 سال

بنوں میں فورسز کے قافلے پر بم حملہ

بنوں میں فورسز کے قافلے پر بم حملہ

بنوں: نورل کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر بم حملے میں 3 اہل کاروں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق بنوں کے علاقے نورل میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب ہونے والے دھماکے میں 3 اہل کاروں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا قافلہ شمالی وزیرستان سے بنوں آ رہا تھا کہ نورل میں اسے ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا۔ حملے میں 3 سیکیورٹی اہل کار اور 2 عام شہری زخمی ہو گئے۔ بم سڑک کنارے کھڑی ایک موٹر سائیکل میں نصب تھا اور قافلے کے قریب آتے ہی دھماکا کر دیا گیا۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی فورسز اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچیں۔ زخمیوں کو سی ایم ایچ بنوں منتقل کر دیا گیا ہے جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

loading...