اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

چین کے ساحل کے پاس فیری ڈوب گئی

سلمان خان کی زندگی کی سب سے بڑی ریس کا آغاز ہو گیا

سلمان خان کی زندگی کی سب سے بڑی ریس کا آغاز ہو گیا

ممبئی: بولی وڈ دبنگ اداکار سلمان خان کی رواں سال ریلیز ہونے والی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کے مداح ابھی دیوانے ہی ہو رہے تھے کہ اب انہوں نے اپنی اگلی فلم ’ریس 3‘ کی شوٹنگ کا بھی آغاز کر دیا۔ فلم ’ریس 3‘ میں سلمان خان کے ساتھ ساتھ اداکارہ جیکولین فرنینڈز کام کرتی نظر آئیں گی۔ خیال رہے کہ ان دونوں نے آخری مرتبہ ایک ساتھ فلم ’کک‘ میں کام کیا تھا جو کہ 3 سال قبل ریلیز ہوئی۔ فلم ’ریس‘ اور ’ریس 2‘ کی ہدایات عباس اور مستان نے دی تھی جبکہ اس بات فلم سیرز کے تیسرے حصے کی ڈائیریکشن ریمو ڈی سوزا کریں گے۔ انہوں نے لکھا کہ ’میری زندگی کی سب سے بڑی ریس کا آغاز ہو گیا ہے‘۔ خیال رہے کہ پہلی دو فلموں میں سیف علی خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جبکہ ’ریس‘ میں اکشے کھنہ ولن بنے تھے، اور ’ریس 2‘ میں یہ منفی کردار جون ابراہم نے ادا کیا تھا۔

loading...