اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

چین کے ساحل کے پاس فیری ڈوب گئی

بن قاسم پاور پلانٹ نے آزمائشی بنیاد پر کام شروع کر دیا

بن قاسم پاور پلانٹ نے آزمائشی بنیاد پر کام شروع کر دیا

اسلام آباد: بن قاسم پاور پلانٹ نے آزمائشی بنیاد پر کام شروع کر دیا، کول پاور پلانٹ سے بھی ایک سو بیس میگاواٹ بجلی کی پیداوار شروع ہو گئی۔ وفاقی وزیر توانائی پاور ڈویژن اویس لغاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ پاور پلانٹ کا پہلا یونٹ مکمل ہونے پر آزمائشی پیداوار جاری ہے۔ ابتدائی طور پر ایک سو بیس میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو چکی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ دو ہزار انیس میں پاور پلانٹ کی تکمیل سے مزید تیرہ سو بیس میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی۔

loading...