اشاعت کے باوقار 30 سال

آٹومیٹک ہتھیاروں کے لائسنس معطل کرنے کا فیصلہ

آٹومیٹک ہتھیاروں کے لائسنس معطل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزارت داخلہ کی جانب سے خود کار ہتھیاروں کے لائسنسوں کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے آٹومیٹک ہتھیاروں کے لائسنسوں کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ تمام آٹومیٹک اسلحہ لائسنس معطل کر دئے جائیں گے۔ اس حوالے سے اسلحہ لائسنس ہولڈرز کو 2 اختیارات دئے جائیں گے۔ پہلے آپشن کے تحت آٹومیٹک لائسنس کو سیمی آٹومیٹک میں تبدیل کروایا جا سکے گا، جس کے لیے 15 جنوری 2018 تک متعلقہ ڈی پی او آفس سے تصدیق کروانا ہو گی۔ دوسرے آپشن کے تحت لائسنس ہولڈرز اپنا آٹومیٹک اسلحہ واپس کر سکتے ہیں جس کے عوض حکومت انہیں 50 ہزار روپے دے گی۔ ذرائع کے مطابق اسلحہ کی قیمت چاہے زیادہ بھی ہو تاہم رقم صرف 50 ہزار ہی ملے گی۔ اسلحہ لائسنس یافتہ افراد ڈپٹی کمشنرز اور پولیٹیکل ایجنٹس کے دفاتر میں اپنا اسلحہ واپس کر سکتے ہیں۔

loading...