اشاعت کے باوقار 30 سال

سعودیوں کی دولت کو بیرون ملک منتقلی کی کوشش تیز

سعودیوں کی دولت کو بیرون ملک منتقلی کی کوشش تیز

لندن: برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب میں کرپشن کے الزام میں گرفتاریوں کے بعد کئی ارب پتی افراد نے دولت کی بیرون ملک منتقلی کے لئے کوشش تیز کردی ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے کئی امیر ترین خاندانوں نے اپنی دولت ضبط کئے جانے کے ڈرسے اپنے اثاثے بیرون ملک منتقل کرنے کے لئے کئی بینکوں سے رابطے کئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب سے رقم منتقلی پر 5 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس عائد کر دیا ہے ، نئے ٹیکس سسٹم کا اطلاق یکم جنوری 2018ء سے ہو گا۔ سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے ٹیکس سسٹم میں لائف انشورنس پالیسیز، گھر وں کے کرائے، ادویات، قرضوں پر سود، مارگیج، لیزنگ سمیت کئی مالیاتی سروسز ویلیو ایڈڈ ٹیکس سے مستثنیٰ ہیں۔

loading...