اشاعت کے باوقار 30 سال

کچے پھلوں کو کیمیکل لگا کر پکانے پر پابندی کا فیصلہ

کچے پھلوں کو کیمیکل لگا کر پکانے پر پابندی کا فیصلہ

لاہور: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کچے پھلوں کو کیمیکل لگا کر پکانے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے کولڈ سٹوریج، فروٹ فارمز اور منڈیوں کو نوٹسز جاری کر دئے گئے ہیں ۔ پی ایف اے کے مطابق اس طرح سے تیار کئے گئے فروٹس کینسر اور انتڑیوں کی بیماریوں کا سبب بنتے ہیں ۔پنجاب فوڈ اتھارٹی نے متعلقہ حکام کو اس حوالے سے اقدامات کے لئے 10دسمبر تک کی ڈیڈ لائن دی ہے ۔ کیمیکل لگا کر فروٹس کو پکا کر عوام میں مہنگے داموں فروخت کیا جاتا ہے ،کیونکہ اس طرح پھل اپنی قدرتی تیاری مراحل سے تیار ہونے سے پہلے ہی کھانے کے استعمال بنادیا جاتا ہے ،جو بیماریوں کاباعث بنتا ہے۔

loading...