اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

چین کے ساحل کے پاس فیری ڈوب گئی

دل تھام کر بیٹھیں اب ہماری باری ہے

دل تھام کر بیٹھیں اب ہماری باری ہے

کراچی: پی ایس پی کے چیرمین مصطفیٰ کمال نے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دل تھام کر بیٹھیں اب ہماری باری ہے۔ دو روز قبل پی ایس پی کے چیرمین مصطفیٰ کمال اور ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے مشترکہ پریس کانفرنس کر کے ایم کیو ایم پاکستان کا نام تبدیل کرنے اور پی ایس پی کے ساتھ ایک ہی نشان پر انتخابی میدان میں جانے کا اعلان کیا تھا جس پر متحدہ قومی موومنٹ کے مختلف حلقوں کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ اس فیصلے پر ایم کیو ایم کے حلقوں کے شدید تحفظات پر گذشتہ روز ڈاکٹر فاروق ستار نے پریس کانفرنس کر کے سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا تاہم والدہ، رابطہ کمیٹی کے اراکین اور کارکنان کے اصرار پر انہوں نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا لیکن پریس کانفرنس کے دوران فاروق ستار نے پی ایس پی کے چیرمین مصطفیٰ کمال کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 8 نومبر کو پریس کلب میں انہوں نے مہاجر قوم کے نام کی تذلیل کی۔
فاروق ستار کے بیان کے رد عمل پر مصطفیٰ کمال نے بھی بھرپور جواب دینے کی تیاری کر لی اور کہا کہ دل تھام کر بیٹھیں اب ہماری باری ہے۔ پاک سر زمین پارٹی کے چیرمین نے کل اپنے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کا اعلان کیا جس میں وہ فاروق ستار کے گزشتہ روز کے بیان کا بھرپور جواب دیں گے۔

loading...