اشاعت کے باوقار 30 سال

اب کوئی کیانی اور افتخار چودھری فارمولہ نہیں چلے گا

اب کوئی کیانی اور افتخار چودھری فارمولہ نہیں چلے گا

لاہور: سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں کوئی دھاندلی نہیں ہونے دیں گے۔ اب کوئی کیانی اور افتخار چودھری فارمولہ نہیں چلے گا میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدرسے فافن کے وفد نے ملاقات کی اور انتخابی عمل اور ووٹر رجسٹریشن کے حوالے سے رپورٹ پیش کی۔ وفد سے گفتگو میں زرداری کا کہنا تھا کہ اس بار عام انتخابات میں کوئی دھاندلی نہیں ہونے دیں گے۔ اب کوئی کیانی اور افتخار چودھری فارمولہ نہیں چلے گا۔ 2013ء کے انتخابات میں ہمارے ہاتھ پاؤں باندھ دیئے گئے تھے، مجھے عدالت نے ایوانِ صدر سے نکلنے نہیں دیا، بلاول پڑھ رہے تھے اور یوسف رضا گیلانی کا بیٹا انتخابات سے چند روز قبل اغوا کر لیا گیا تھا۔ ہماری پوری قیادت کو دہشتگردوں کے ذریعے انتخابی مہم سے روکا گیا۔ سابق صدر نے کہا کہ تاہم اب حالات مختلف ہیں۔ ہم سب انتخابی میدان میں ہوں گے۔ چیئرمن بلاول، میں خود اور آصفہ انتخابی مہم چلائیں گے۔

loading...