اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

چین کے ساحل کے پاس فیری ڈوب گئی

آرمی چیف اور وزیر اعظم کا ایل او سی کا دورہ

آرمی چیف اور وزیر اعظم کا ایل او سی کا دورہ

راولپنڈی: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بھارتی فوج کی جانب سے شہریوں کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا، مادر وطن اور آزاد کشمیر کے لوگوں کی حفاظت کے لئے پاک فوج کی قربانیاں قابل ستائش ہیں، افواج پاکستان کا دنیا میں کوئی ثانی نہیں، مشرقی سرحد سے خطرے کے باوجود انسداد دہشت گردی میں کامیابی سنگ میل ہے ہم اس کے ساتھ ساتھ امن و استحکام کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے۔ جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے لائن آف کنٹرول میں چڑی کوٹ سیکٹر کا دورہ کیا اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ جنرل آفیسر کمانڈنگ کی جانب سے وزیر اعظم کو ایل او سی کی صورتحال پر اور بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں اور شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ بھارت فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر کے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، پاک فوج بھارتی جارحیت کا موثر اور منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بھارتی فوج کی جانب سے شہریوں کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بھارتی فائرنگ سے شہید اور زخمی ہونے والے افراد کے خاندانوں سے بھی ملاقات کی اور شہداء اور زخمی افراد کے خاندانوں کے لئے معاوضہ بڑھانے کا اعلان کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ شہداء کے لواحقین کا عزم اور حوصلہ قابل تعریف ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وزیر اعظم نے شہری آبادی کے تحفظ کے لئے بنکرز کی تعمیر کی بھی منظوری دی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارتی فائرنگ میں زخمی لڑکی جس کی ٹانگ ضائع ہو گئی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کی۔ بعد ازاں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ایل او سی پر تعینات جوانوں سے بھی ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے مادر وطن کی حفاظت اور آزاد کشمیر کے لوگوں کی حفاظت کے لئے پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ افواج پاکستان کا دنیا میں کوئی ثانی نہیں، مشرقی سرحد سے خطرے کے باوجود انسداد دہشت گردی میں کامیابی سنگ میل ہے ہم اس کے ساتھ ساتھ امن و استحکام کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے۔ اس سے قبل کور کمانڈر راولپنڈی نے وزیر اعظم اور آرمی چیف کا استقبال کیا۔

loading...