اشاعت کے باوقار 30 سال

مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی ملک میں تباہی مچا رہے ہیں

مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی ملک میں تباہی مچا رہے ہیں

اسلام آباد: آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی ملک میں تباہی مچارہے ہیں، ان سے نجا ت ملنی چاہیے، ایم کیو ایم کے ساتھ جو ہو رہا ہے اس پر تشویش ہے، ایک صورت ہے فاروق ستار کی جگہ میں سربراہ بن جاؤں لیکن میں پاگل ہوں گا کہ اپنی حیثیت نیچی کر کے آدھی ایم کیو کیو کا سربراہ بن جاؤں؟ لوگ پاکستان عوامی اتحاد میں آ جائیں، سب قومیتیں اکٹھی ہو جائیں، ایک نام ہو جائے اور ہمارے ساتھ اتحاد میں شامل ہو جائیں۔ جمعہ کے روزاسلام آباد میں پارٹی کے اجلاس سے ٹیلی فونک خطاب میں پرویز مشرف نے کہا کہ پیپلز پارٹی پنجاب سے ختم ہے، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی ملک میں تباہی مچا رہے، ان سے نجات ملنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اور مہاجر بدنام ترین نام بن گئے، ایم کیو ایم والے مہاجر اور اپنا نام چھوڑ کر نیا نام رکھیں، مہاجر نام چھوڑ کر اپنے آپ کو پاکستانی کہیں، ایم کیو ایم کے ساتھ جو ہو رہا ہے اس پر تشویش ہے، ایک صورت ہے فاروق ستار کی جگہ میں سربراہ بن جاؤں لیکن میں پاگل ہوں گا کہ اپنی حیثیت نیچی کر کے آدھی ایم کیو کیو کا سربراہ بن جاؤں؟ کہاں یہ لوگ، پاکستان میں نئی سیاسی قوت بننی چاہیے، اے پی ایم ایل کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ان کا اتحاد غیر فطری ہے اس لیے الگ ہو گئے، میرا وژن ہے کہ مہاجر قومیت اکٹھی ہو جائے ایک نام کے نیچے آجائے۔ اس موقع پر پرویز مشرف کی سربراہی میں پاکستان عوامی اتحاد کے نام سے نیا سیاسی اتحاد قائم کرنے کا بھی اعلان کیا گیا، پرویز مشرف نے کہا کہ کراچی میں اتنی قومیں بستی ہیں جو پورے پاکستان میں نہیں، لوگ پاکستان عوامی اتحاد میں آ جائیں، سب قومیتیں اکٹھی ہو جائیں، ایک نام ہو جائے اور ہمارے ساتھ اتحاد میں شامل ہو جائیں۔ سابق صدر نے کہا کہ مسلم لیگ کے علاوہ دھڑے اکٹھے ہو جائیں تو پاکستان کی فورس بن جائے گی، دیہی علاقوں میں فورس اکٹھی کریں تاکہ سندھ میں پیپلز پارٹی کو ہرا سکیں۔ پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ عدالت میں کیسز کا سامنا کرنے کو تیار ہوں، معلوم تھا وزارت داخلہ سے مجھے سیکیورٹی کا جواب نہیں ملے گا۔

loading...